یلاپور:22/جولائی (ایس او نیوز)انکولہ تعلقہ کے ہالولّی دیہات میں سڑکوں کی حالت اتنی خراب ہوگئی ہے کہ موٹر گاڑیوں کی آمد ورفت میں ہر وقت حادثے کا خطرہ بنا رہتاہے۔ تازہ واقعہ میں ایک موٹر بائک سوار کو راستہ دینے کے لئے جب سرکاری بس ڈرائیور نے اپنی بس سڑک کے کنارے لینے کی کوشش کی تو بس کے ٹائر پھسل گئے اور بس گٹر میں اتر گئی۔ بس میں اسکولی بچے اور دیگر مسافر بڑی تعداد میں موجود تھے جن پر حادثے کی وجہ سے کچھ وقت کے لئے وحشت طاری ہوگئی۔ خوش قسمتی سے کسی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایک عرصے سے یہ سڑک بہت ہی بدترین حالت میں ہے لیکن اس کی درستی کے لئے باربار توجہ دلانے کے بعد بھی افسران اس طرف دھیان نہیں دے رہے ہیں۔